ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں کار کی ٹکر میں بائک سوار جاں بحق، دوسرا زخمی؛ ولکی جانے کے دوران پیش آیا حادثہ

ہوناور میں کار کی ٹکر میں بائک سوار جاں بحق، دوسرا زخمی؛ ولکی جانے کے دوران پیش آیا حادثہ

Wed, 18 Aug 2021 01:57:35    S.O. News Service

ہوناور 18 اگست (ایس او نیوز/تعظیم قاضی)   کار اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرے کو  زخمی حالت میں کنداپور اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔  حادثہ منگل شب قریب دس بجے ہوناور کے  آئ آئ ٹی کالج کے قریب پیش آیا۔مرنے والے کی شناخت ولکی کے رہنے والے  انصار بونگیا (35)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  انصار بونگیا اور فاضل قاضی بائک پر سوار ہوناور سے ولکی اپنے گاوں جارہے تھے کہ  آئی آئی ٹی کالج کے قریب ایک تیز رفتار کار ان کی بائک سے ٹکراگئی ۔ حادثے میں انصار کے سر کو اور فاضل کے پیر کو شدیدچوٹ لگی تھی، دونوں کو پہلے ہوناور سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے زائد علاج کےلئے انصار کو اُڈپی اور فاضل کو کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا۔ مگر منگل اور بدھ کی درمیانی رات قریب  ڈیڑھ بجے اطلاع موصول ہوئی کہ انصار اُڈپی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔ اناللہ و اناالیہ راجعون

انصار کے پسماندگان میں  بیوہ اور تین بچے بھی ہیں۔ 

پتہ چلا ہے کہ مرحوم انصار کویت میں گھڑی سازی سے وابستہ تھے جہاں وہ اپنی چھوٹی سی دوکان بھی چلاتے تھے
 ابھی  قریب آٹھ ماہ  قبل ہی وہ کویت سے لوٹے تھے۔  معاشی استحکام کے لیے ہوناور کے قریب ٹونکا کے ساحل پر اس کی ملکیت  میں مچھلی شکار کے لیے ایک بوٹ بھی ہے۔

 اُڈپی اسپتال  میں ضروری کاروائیوں کے بعد میت کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا، صبح سے پہلے میت ولکی پہنچنے کی توقع ہے۔

حادثے میں  انصار کی موت پر پورے گاوں میں ماتم چھا گیا ہے اور مقامی لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


Share: